Assalam o alikum all!
Hope you all are doing well!
Today i am here with the awaited post of another book review which is HAYA by @fakhra__waheed
@fakhra__waheed Has written this novel in an excellent manner. I am sure if you read this novel ever in life... It'll surely leave a huge impact on you😍
As haya is written in urdu language so i'll write its review in urdu. So here we go!
حیا,حیا کی ہی کہانی ہے. جو کہ زندگی کو قریب سے دیکھنا سکھاتی ہے. جو ہمیں بتاتی ہے کہ زندگی اتنی مشکل نہیں ہوتی جتنا مشکل ہم اِسے سمجھ لیتے ہیں. یہ حیا کی کہانی ہے جس کو اغوا کر لیا جاتا ہے,بیچ دیا جاتا ہے,اور اس کا نکاح ایسے پولیس آفیسر (حمزہ ) سے ہو جاتا ہے جس سے وہ نفرت کرتی ہے. حیا ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ان تمام مشکلات کے باوجود بھی وہ کیسے اپنے اللہ پر توکل کرتی ہےاور یہ دعا کرتی ہے کہ اللہ اس سے وہ کام لے لے جس کے لیے وہ اس دنیا میں آئی ہے, اور اللہ اس کے دل میں وہ کام ڈال دیتا ہے اور وہ ایک موٹیویشنل سپیکر بن جاتی یے اور اس کام میں کامیاب ہوتی چلی جاتی ہے. حیا اور حمزہ کی محبت اور ارحاب کا کردار خاصا اہمیت کا حامل ہے.😍 حمزہ ایک پولیس آفیسر ہے جو کہ اپنے آپ کو اپنے خاندان کی موت کا زمہ دار ٹھہراتا ہے. حیا اس کو سیلف فارگِونیس سکھاتی ہے. کہ جب ہم دوسروں سے معافی مانگ لیتے ہیں تو ہم خود کو معاف کیوں نہیں کرتے. حمزہ سکواڈ میں شیری کا کردار خاصا دلچسپ ہے,اور یہ ایک ایسا کردار یے جو آپکو حیا کے اِس خوبصورت سفر میں کبھی بور ہونے نہیں دے گا. 😆
حیا ایک ایسی کتاب ہے. جو ہمیں اپنی پہچان سکھاتی ہے, یہ ایک ایسی کتاب ہے جو ہمیں اپنی قدر کرنا سکھاتی ہے, جو ہمیں توکل کرنا سکھاتی ہے, ہمیں بتاتی ہے,کہ حالات جتنے بھی بدتر ہو جائیں انکے نتائج اچھے ہوں گے, کیونکہ ہمارے رب نے ہمارے لئے بہترین سوچ رکھا ہے. حیا ہمیں بتاتی ہے کہ کچھ بُرے واقعات ہمارے اچھے کے لئے ہوتے ہیں کیونکہ اگر حیا اغوا نہ ہوئی ہوتی تو وہ حمزہ کی بیوی اور ایک نامور موٹیویشنل اسپیکر نہ ہوتی.
میرے خیال میں حیا ہر انسان کو زندگی میں ایک بار ضرور پڑھنی چاہئیے. یہ کتاب کسی خاص عُمر کے لوگوں کے لیے نہیں ہے بلکہ ہر عُمر کے لوگوں کے لیے یکساں مفید ہے.
آپ جلد از جلد اس کتاب کو پڑھیں اور حیا کے سفر میں اپنے پسندیدہ لمحات مجھ سے شیئر کریں. شکریہ❤
اللہ حافظ

0 Comments